اسلام آباد(عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کے بہترین طبی مرکز کلیو لینڈ کلینک ابو ظہبی سے دل و متعلقہ امراض کے ماہر ڈاکٹرز اور سرجنز کا وفد رواں ہفتہ 49ویں سالانہ کارڈیو کون Cardioconمیں دل کی سرجری سے متعلق جدید مصنوعات اور ایجادات کو پیش کیا گیا۔ وفد کی سربراہی کلیو لینڈ کلینک ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والے امراض قلب کے دو ماہر ڈاکٹر اور سرجن جس میں چیف اکیڈمک آفیسر اور ہارٹ اینڈ وسکیولر انسٹیٹیوٹ میں کارڈیو وسکیولر میڈیسن کے چیف ڈاکٹر ای مرات ٹزکو (Dr. E. Murat Tuzcu)، اورڈاکٹر فیصل حسن ، کلیو لینڈ کلینک ابو ظہبی کے تجربہ کار انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور کارڈیو وسکلر میڈیسن کے وائس چیئرمین شامل ہیں۔ڈاکٹر ٹزکو(Tuzcu) نے پاکستان میں پہلی مرتبہ خطاب کیا، جو عالمی سطح پر دل کے والوز کا علاج اور تبدیل کرنے کی ابھرتے ہوئے شعبہ کے تسلیم شدہ ماہر ہیں جنہوں نے دنیا بھر سے بے شمار مریضوں کا علاج کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج کراچی میں ابتدائی طبی تربیت فراہم کرنے کے بعد امراض قلب کے پیچیدہ علاج minimally-invasive complex cardiac and vascular procedures میں مہارت رکھتے ہیں۔ اسپتال کے معالجوں نے بے شمار موضوعات پر معلومات فراہم کیں جن میں شدید خطرے سے لاحق مریضوں کا علاج، دل کے امراض کا ڈھانچہ اور متعلقہ بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے جس سے مریضوں کے اعضائ کو کٹنے سے پچایا جا سکے۔کارڈیوکون Cardioconکی بدولت کلیو لینڈ کلینک ابو ظہبی کی ٹیم کو موقع ملا کہ وہ اپنے بہترین تجربے اور نظریات سے پاکستانی میڈیکل کمیونٹی کو آگاہ کرسکیں تاکہ وہ دونوں مارکیٹوں کے مریضوں کی بدلتی ضرورتوں سے نبرد آزما ہوسکیں۔ کلیو لینڈ کلینک ابوظہبی میں ہارٹ اینڈ وسکیولر انسٹیٹیوٹ پانچ میں سے ایک سینٹر ہے۔ جس کی سربراہی دنیا کے معزز ترین اور معروف ڈاکٹرز اور سرجن کر رہے ہیں، جہاں بنیادی تشخیص سے لے کر جدید طریقہ علاج جس میںمنیملی انویسو minimally invasiveاور روبوٹک کارڈیو سرجری بھی شامل ہے۔
یہ انسٹیٹیوٹ مشرق وسطی میں پہلا ادارہ ہے جہاں Transcatheter Aortic Valve Replacement (TAVR)روایتی اوپن ہارٹ سرجری کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا۔رواں ہفتہ Cardioconمیں TAVRکی کلیدی جدت زیر بحث رہی۔