ماہرہ خان

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹ جاری

کراچی(عکس آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔پاکستانی ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والی ماہرہ خان فلموں میں بھی اپنا خاص مقام بنانے میں ہمکنار رہیں۔ وہ شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رائیس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کے چرچے بالی ووڈ تک سنائی دیے۔منفرد انداز کی وجہ سے پہچان بنانے والی ماہرہ خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھ دیا۔ اْن کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں