ماہرہ خان

ماہرہ خان کی تصاویر کو مشہور شخصیات سمیت 2لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اس بار انکی پوسٹ پر پڑوسی ملک بھارت کی مشہور اداکارہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک الگ انداز میں اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ’عجیب داستان ہے یہ۔ماہرہ خان کی تصاویر پر بھارتی اداکارہ مونی رائے نے کمنٹ سیکشن میں اظہار پسندیدگی اور اظہار محبت کیا۔اس کے علاوہ کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ماہرہ خان کو حسین ترین قرار دیا جبکہ ثروت گیلانی نے بھی ماہرہ کی تصویر کو پسند کیا۔ماہرہ خان کی تصاویر کو مشہور شخصیات سمیت 2لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا اور انہیں سکیڑوں تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں