ماں کے دودھ

ماں کے دودھ سے کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا، سعودی وزارت صحت

جدہ (عکس آن لائن) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ سے کورونا وائرس شیرخوار میں منتقل نہیں ہوتا۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مائیں نومولود کو دودھ پلانے سے قبل حفاظتی ماسک کی پابندی کریں تاکہ بچہ وائرس کی منتقلی سے محفوظ رہے، جہاں تک دودھ پلانے کا تعلق ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں