لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے جو کسی دن اور موقع کا محتاج نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں سے محبت اور خدمت ہر فرد کی جِبِلت ہے،ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے جو کسی دن اور موقع کا محتاج نہیں ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر اس کا مقام بلند کیا،آج کے دن ہم وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہدا کی ماوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔