اعظم سواتی

مانسہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی کل الیکشن کمیشن طلب

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کوکل جمعرات کو طلب کر تے ہوئے اپر کوہستان کے مختلف اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو تحصیل مانسہرہ کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے پرکل جمعرات کو طلب کیا ہے۔

کمیشن نے اپر کوہستان کے مختلف اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کردی اور اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر کو احساس کفالت پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم بھی ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے سوات، شانگلہ، لوئر چترال اور لوئر دیر میں بڑے سائز کے پینا فلیکسز، بینرز اور وال چاکنگ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات اور شانگلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ضابطہ اخلاق پر کارروائی کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں