ماموں کانجن

ماموں کانجن انتظامیہ سہولت بازار میں تمام اشیائے ضروریہ کے سٹالز لگوانے میں ناکام ہو گئی

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن ) ماموں کانجن انتظامیہ سہولت بازار میں تمام اشیائے ضروریہ کے سٹالز لگوانے میں ناکام ہو گئی تاہم چینی اور آٹے کی فراہمی قدرے بہتر ہے

تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن میں سہولت بازار لگے 8دن گزر گئے مگر چند اشیائے خوردونوش کے سٹال ہی لگوا سکی ہے تاجروں کے مطابق انتظامیہ ان سے زبردستی سٹال لگوا کر قیمت خرید سے بھی کم ریٹ پر سودا فروخت کرنے پر مجبورکر رہی ہے جس سے انہیں ناقابل برداشت نقصان آٹھانا پڑ رہا ہے جو وہ اپنی ایسوسی ایشنز سے شیئرز لیکر پورا کرتے ہیں اگر حکومت سے سبسڈی نہ ملی تو وہ زیادہ دیر تک نقصان برداشت نہیں کر سکیں گے اور مجبورا انہیں سہولت بازار سے سٹال ختم کرنا پڑیں گے جبکہ انتظامیہ سہولت بازارکو کامیاب بنانے اور شہریوں کو سہولتیں کے لئے تاجر تنظیموں کی منتیں کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں