اسلام آباد(عکس آن لائن) آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ مالی اصلاحات کےلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،تو ،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کےلئے شرائط پر پورا اترے گی ۔منگل کے روزپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفینگ دی، وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔
مذاکرات کے دوران وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا،موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے، معاشی اصلاحات کےلئے پرعزم ہیں ، معاہدے کو مکمل کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، گیس سیکٹر کے گردش قرضے ختم کرنے کےلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔
اس موقع پرآئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ مالی اصلاحات کےلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،توقع ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کےلئے پیشرفت جاری رکھے گا،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کےلئے شرائط پر پورا اترے گا۔