'خادم حسین

مالیاتی بزنس ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 163.91فیصد اضافہ خوش آئند ہے ‘خادم حسین

لاہور( عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں163.91فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر2020تک کی مدت میں فنانشل شعبہ میں 118.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی کے اسی عرہ کے مقابلہ میں163.91فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں44.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار ی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے ذرائع بھی میسر ہونگے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا ۔صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں