گورنر پنجاب

ماضی کے مہنگے منصوبوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے،گورنر پنجاب

لندن (عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے منصوبوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے ۔ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے رول ماڈل ہے غریبوں کو انکا حق دیں گے۔رواں مالی سال میں ملکی برآمدات میں 3.62 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کو آگے لیجانا حکومتی اولین ترجیح ہے۔عوامی ترقی کی تما م سکیموں میں شفافیات اور 100فیصد میرٹ ہے۔ملک میں امیر اور غر یب کیلئے الگ الگ نہیں ایک قانون یقینی بنارہے ہیں ۔نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اب سالوں میں نہیں مہینوں میں حل ہو رہے ہیں۔ وہ دورہ بر طانیہ کے دوران پاکستان ہائی کمیشن میں اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس کیمونٹی کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بر طانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس ذکر یا،چیئر مین فیڈ میک میاں کاشف اشفاق،بر طانوی پار لیمنٹ کے رکن افضل خان اورعاطف چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں اوورسیز ز پاکستانیوں کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب پاکستانی عدالتوں میں آپ کے کسی بھی قسم کے کیسزکو جلد از جلد نمٹانے اور آپ کے لیئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کورٹ نے تین بینچ بنا دیئے ہیں جو صرف اوور سیز پاکستانیوں کے کیسز سن رہے ہیں ہر ڈسرکٹ میں کورٹ بن گئیں ہیں جو لوگوں کے کیسز سن کر میرٹ کی بنیاد کر فیصلے کر رہی ہیں اب تک ہم نے تقریبا 6ہزار کیسزنمٹادیئے ہیں ہر ڈسرکٹ میں کمیٹیاں بن گئیں ہیں جن کی ہر مہینہ میٹنگ ہوتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کی قر بانیوں کیو جہ سے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے دنیا میں پاکستان کے سوفٹ امیج میں اضافہ ہوا ہے دنیابھر سے سرمایہ کارپاکستان کی جانب آرہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل جریدے پاکستان کو سیاحت کے لیئے بہترین ملک لکھ رہے ہیں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ہو رہی ہے ہاکی کے میدان دوبارہ سے آباد ہو رہے ہیں کبڈی کا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہوا۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خاص طور پر جوسکھوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولی ہے اس کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان آگے بڑھ کرد نیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں