لاہور ( عکس آن لائن) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں آنے والوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ،جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا وہ بڑا کٹھن دور تھا ، گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود میں نے گانے کو جاری رکھا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے مشکلات کا دور دیکھا ہے اور اپنی کامیابی کے لئے مجھے انتھک محنت کرنا پڑی اور پھر مختلف جگہوں پر ملازمتیں کرنے کے بعد داتا کی نگری لاہور میرے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیئے اور خدا کی ذات نے مجھے وہ عزت ، مقام اور مرتبہ دیا جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کوئی قدغن نہیں لگائی اور انہیں کہا ہے وہ جس شعبے میں جانا چاہیں انہیں اس کی آزادی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین نیپال کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے ہمیشہ کمبوڈیا کو اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں اہم سمت کے طور پر دیکھا ہے ، چینی صدر
- چین، لی شو لے کی 2024 ” انڈراسٹنڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
- چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ نافذ کر دیا
- بارہویں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم کا چین کے صوبہ فوجیان میں انعقاد