مریم اورنگزیب

عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آج یقین ہوگیا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قرض کمیشن کو کوئی کرپشن اور فراڈ نہ ملنے پر کہاہے کہ ماضی میں قومی قرض لینے پر تحقیقاتی کمیشن بننے پر کہاتھا عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آج یقین ہوگیا ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب قرضوں پر آپ کے اپنے قام کردہ کمیشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا،عمران صاحب ایک کمیشن فارن فنڈنگ اور 23جعلی اکاونٹس کے ذریعے آپ کی چوری پر بھی بننا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بجلی اور گیس کے بلوں پر ڈاکے پر بھی ایک کمیشن بنائیں، عمران صاحب دوائیوں کی قیمت میں اضافے سے قوم کی جیب پر پڑنے والے ڈاکے پر بھی ایک کمیشن چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب ایک سال میں اپنی نالائق حکومت کے تاریخی قرض لینے پر بھی کمشن قائم کرنے کا اعلان کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ان تحقیقات پر قوم کا جو پیسہ خرچ ہوا، اس کی تفصیل بتائیں؟عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ یہ پیسہ کس نے لیا اور کس کی جیب میں گیا؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ سے ملک اور قوم کا جونقصان ہوا اس کا ازالہ کون کرے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں ڈالر کی قیمت بڑھانے سے رقم کس کی جیب میں گئی، اس پر بھی کمیشن بنائیں،عمران صاحب ایک کمیشن اپنی تاریخی نالائقی، جھوٹ اور کرپشن پر بھی بنائیں،عمران صاحب پشاور میٹرو کے تاریخی ایک ارب کے کھڈوں پر بھی ایک کمیشن بنائیں،عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے پر بھی کمیشن بننا چاہئے

اپنا تبصرہ بھیجیں