اسلام آباد (عکس آن لائن) مارچ 2020ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 12.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 69.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے 62.03 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 7.47 ملین ڈالر یعنی 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔