لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والے عناصر کو عوام عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے رد کرچکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی خاطر ایک بار پھر اکٹھا ہوا ہے، باشعور عوام ان عناصر کے واویلے کی حقیقت جان چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے لاتعلق رہ کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے، افراتفری کی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے، اب بھی رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر منفی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کےپیش نظر سب کو قومی مفاد سامنے رکھنا ہوگا۔