خادم حسین

ماربل انڈسٹری کی کان کنی کی فیس میں300فیصدتک اضافہ تشویشناک ہے ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ماربل کے شعبہ میں گزشتہ ہفتے بلوچستان حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے کان کنی کی فیس اور رائلٹی میں بڑے پیمانے تقریباً300فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں معدنیات کے لئے لائسنس کی فیس /تجدید کی فیس کی مد میں کئے گئے اضافہ سے مائننگ سیکٹر اور ماربل انڈسٹری متاثر ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ شارٹ اسکیل مائننگ سیکٹرمیں فیس50ہزار سے بڑھا کر10لاکھ کردی گئی بلوچستان میں ماربل کے وسیع ترین ذخائر موجود ہیں جس سے اعلیٰ سطح پر ماربل ملک بھر میں سپلائی ہوتا ہے اس فیصلہ سے ماربل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور کاکن کنی کی فیس اور رائلٹی میں300فیصد اضافہ سے ماربل انڈسٹری اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اس لیے حکومت مائننگ سیکٹرکیا گیا اضافہ فی الفور واپس لے تاکہ ماربل انڈسٹر ی متاثر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں