اقوام متحدہ

ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں۔ ہفتہ کو یہاں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 10 انتہائی اہم ہیں ، ماحولیاتی نظام کے لیے اقوام متحدہ اقدامات کررہی ہے۔بہتر مستقبل کے لیے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو دوست ماحول کا باعث بننے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں ہے بلکہ مجموعی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے جس میں کاروباری برداری سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ شامل ہوں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے جنگلات کا تحفظ اور سمندری حیاتیات کی بقا بہت ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت لاکھوں ملازمت کے مواقع پید اہوں گے جو ملکی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام کے تحت سربراہ نیچرفار کلائمیٹ برانچ ایکو سسٹم ڈویژن ٹم کرسٹو فرسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ہم پاکستانی حکومت کا ماحولیات کے عالمی دن پر میزبان بننے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ٹم کرسٹو فرسن نے کہا کہ حکومت نے جنگلات لگا کر اور دیگر ایکوسسٹم بحال کرکے اچھے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی قدرتی سرمایہ بڑھانے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے جنگلات لگا کر اور دیگر ایکو سسٹم بحال کر کے اچھے اقدامات کیئے ہیں، ہماری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قدرتی سرمائے کے کم ہونے میں کمی آئی ہے۔ٹم کرسٹوفرسن نے کہا کہ قدرتی سرمائے کے حوالے سے یہ باقی دنیا کے ممالک بالخصوص ایشائی ممالک کے برعکس ہے، ابھی بھی قدرتی سرمایہ بڑھانے میں مزید کام کرنے کی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ درست وقت میں درست درخت لگائے جائیں، ضروری ہے کہ مقامی درخت لگائے جائیں، حکومت مقامی ا?بادی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ مقامی سطح پر نوکریاں پیدا ہوں۔ٹم کرسٹوفرسن نے کہا کہ حکومت لوگوں تک یہ بات پہنچانے میں کامیاب رہی ہے کہ نیچرمیں سرمایہ کاری کرنا اہم ہے، نیچر میں سرمایہ کاری کا مقصد ہے کہ مستقبل میں زندگیاں بہتر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں