ننکانہ صاحب(عکسآن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے حکومتی سطح پر بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ،چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں، شہری کمشنر لاہورکے مانیٹرنگ سیل کے نمبرز0328-9491760اور042-111425725پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں
جس پر فوری عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے ان خیالات کا اظہار کمشنر لاہور کے سموگ کے خاتمہ کے لیے قائم کیے گے مانیٹرنگ سیل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد نے کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں کی اسمبلیز میں روزانہ کی بنیاد پر سموگ کی روک تھام کے لیے خصوصی آگاہی فراہم کی جائے، شہری اور سٹوڈنٹس سموگ کے بارے اطلاع اور شکایت درج کروائیں فوری ایکشن لیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے فصلوں کی باقیات جلانے اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ تیز کریں۔