مائیکل ہولڈنگ

مائیکل ہولڈنگ نے بین اسٹوکس کا دعویٰ یکسر مسترد کردیا

کراچی(عکس آن لائن)سابق ویسٹ انڈین پیسر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے انگلش آل رانڈر بین اسٹوکس کا دعویٰ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ برس ورلڈ کپ میچ کسی مقصد کے تحت نہیں ہارا تھا بلکہ کرکٹ میں بعض اوقات ایسا بھی ہو جاتا ہے۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب ”آن فائر“میں بھارتی ٹیم کے کھیلنے کے انداز پر سوال اٹھایا ہے تاہم مائیکل ہولڈنگ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اضطراب کے باعث خیال کیا گیا کہ اس شکست کے پس پشت کوئی سیاست کارفرما تھی اور بھارتی ٹیم نہیں چاہتی تھی کہ پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کا موقع ملے اور کرکٹ میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹیمیں اپنی آسانی کیلئے کسی خاص حریف کا سامنا کرنے کیلئے ایسا کرتی ہیں لیکن اس میچ کا شور شرابہ زیادہ ہونے کی وجہ پاک بھارت خراب تعلقات تھے۔

مائیکل ہولڈنگ نے عالمی کپ 1992ءکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف میچ ہار گئی جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو باہر ہونا پڑا لہٰذا ایسے واقعات کھیل میں ہوتے رہتے ہیں کہ کسی ٹیم کو جہاں اپنا فائدہ نظر آتا ہے وہ ایسا کر گزرتی ہے۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی پیسر سکندر بخت کو بھی اسی میچ سے متعلق ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بات کو سمجھنے سے قاصر رہے کیونکہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا کہ بھارت نے پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے سے روکا گیا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے الفاظ کی توڑ مروڑ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں