اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 46.28 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم
135.61 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے
252.43 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے
دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 116.82 ملین ڈالر یعنی 46 فیصد سے
زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔