اسٹیٹ بینک

مئی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

کراچی(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2021 میں کرنٹ اکائونٹس خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق مئی 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، اس دورانیے میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات میں کمی رہی، عید کی چھٹیوں اور جزوی لاک ڈائون کے سبب خسارے رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 11ماہ میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 11 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں تجارتی خسارہ 26 فیصد بڑھ کر 24 ارب ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 11ماہ میں ملکی درآمدات 17 فیصد اضافے سے47 ارب ڈالر رہیں جبکہ 11 ماہ میں برآمدات 10 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر رہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 11 ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 ارب 99 کروڑ ڈالر رہا، اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 26 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں