لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو فالو کریں، سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے موقف کو درست ثابت کیا ، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن کو نہیں دیکھا اور نہ کبھی سگریٹ پیا۔
بدھ کو سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو فالو کریں، اطلاع ملی ہے کہ ن لیگ آزادی مارچ میں شرکت کرےگی، کارکن پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ میں بھر پورشرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مقف کو درست ثابت کیا ہے، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ریکارڈ سے ثابت ہوگیا ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن کو نہیں دیکھا اور نہ کبھی سگریٹ پیا۔