آئل ریفائنری

لیبیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بند

طرابلس(عکس آن لائن) لیبیا کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ شہر زاویہ میں تین بم دھماکوں کی وجہ سے لیبیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بند ہوگئی ہے۔ لیبیا کی قومی آئل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کے اقدامات کے باعث زاویہ آئل ریفائنری کے اطراف میں گذشتہ تین دنوں متعدد دھماکوں کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بند ہوگئی ہے۔

قومی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ الشرارہ آئل فیلڈ اور زاویہ کی آئل ریفائنری سے اپنے کارکنوں کو باہر نکالنے پر غور کررہی ہے ۔ زاویہ آئل ریفائنری لیبیا کی فعال ریفائنری ہے جس میں روزانہ 1 لاکھ 20 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی گنجائش پائی جاتی ہے اور اس طرح یہ ریفائنری طرابلس اور مغربی لیبیا کے ایندھن اور توانائی کی ضرورت پوری کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں