انقرہ(عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ابھی تک صرف فوجی مشیر اور تربیتی عملہ لیبیا بھیجا ہے اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ وزیراعظم فایزالسراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت میں اپنے فوجیوں کو اس ملک میں روانہ نہیں کیا ہے۔صدر اردوآن برلن میں لیبیا میں قیام امن کے لیے ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آتے ہوئے اپنے ہمراہ طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ برلن کانفرنس میں ترکی کی کوششوں کے نتیجے میں لیبیا کے متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے کام کی بنیاد پڑی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب