تیونسیا (عکس آن لائن) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ لیبیا کے تنازع کے حوالے
سے سعودی عرب اورتیونس کے سرکاری موقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے چیلنجوں کا مقابلہ
کرنے کے لیے سعودی عرب اورتیونس کے درمیان مماثلت موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ
شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز تیونس کے دارالحکومت میں واقع قرطاج محل میں تونسی صدر سعید قیس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں لیبیا کے تنازع حل کو آگے بڑھانے کی
اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب اور تیونس دونوں لیبیا کی خود مختاری اور استحکام کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔
دونوں برادر ممالک لیبیا میں بیرونی مداخلت اور دہشت گروں کی ترسیل کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مجھے خطے
اور عرب دنیا کو درپیش بہت سارے چیلنجوں کے حوالے سے مملکت سعودی عرب اور جمہوریہ تونس کے عہدیداروں کے
ساتھ ہم آہنگی نظر آئی۔ لیبیا کے حوالے سے دونوں ممالک کے موقف میں کافی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔گذشتہ روز قرطاج محل
میں تونسی صدر سعید قیس سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تیونیسی
ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر قیس سعید اور سعودی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی اور
علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ خاص طور پر لیبیا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔قیس سعید نے لیبیا کے متحارب
گروپوں کے مابین نظریاتی قربت پیدا کرنے اور ملک میں جاری لڑائی روکنے کے لیے علاقے کی تمام قوتوں کو اپنا کردار
ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لیبیا کے سیاسی حل کو تلاش کرنے میں کردار ادا کے حوالے سے کہا کہ
تونس لیبیا میں مستقل امن لانے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔