لہسن

لہسن کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری طورپر تین سے چار مرتبہ گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کریں خاص کر جھلساؤ کی بیماری کے بارے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ پتوں کے جھلساؤ کی بیماری کے لہسن کی فصل پرحملہ آور ہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں جبکہ جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے تمام پتے خشک ہوکر چڑمڑ ہوجاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس بیماری کے جراثیم زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کو تین سے چار مرتبہ گوڈی ضرورکریں اور جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں