بیجنگ (عکس آن لائن) ناورو کے وزیر خارجہ اینجرمنگ نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی محتاط غور و خوض کے بعد کیا گیا درست فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے خیر مقدمی رویے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ چین ایک پرانا دوست ہے۔
ناورو کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جو ناورو کو ایک مضبوط ترقی کی طرف لے جائے گا۔ اب تک 183 ممالک نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کیا ہے۔ میری رائے میں، آج کی دنیا میں یہ ایک ایسا رجحان ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تاریخ کے درست جانب کھڑا ہونا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ اور ناورو کی وزارت اطلاعات کے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمت کی یادداشت کے بارے میں وزیر خارجہ اینجرمنگ نے کہا کہ میڈیا کا اپنا کردار ہے۔
چینی میڈیا نے کہا کہ ناورو بحر الکاہل کا موتی ہے اور کسی نے بھی ہمیں اس طرح کبھی بیان نہیں کیا تھا۔ میں واقعی آپ لوگوں کا شکرگزار ہوں کیونکہ یہ ہمارا گھر ہے اور یہی میڈیا کا حقیقی کردار ہے۔