احسن اقبال

لگتا ہے عمران نیازی بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،لیگی رہنما نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج عمران خان ایک طرف اور تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں وہ جنہوں نے 2018 میں مجموعی طور پر70فیصد ووٹ لیے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کے بقول یہ 70فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں، جو شخص ایسا دعوی کرے اسکی ذہنی کیفیت پر کچھ کہنا فضول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں