لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ جویریہ سعود کا بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بجلی کے بل سے متعلق تبصرہ کر رہی ہیں۔
جویرہ سعود کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس ماہ جو ہم نے سانس لی ہے اس کا بل بھی آگیا ہے،لگتا ہے اب ہمیں سانس لینا بھی چھوڑنا پڑے گا۔ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو کو اس قدر پسند کیا کہ اسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا۔