ترجمان پنجاب حکومت

لٹیروں کی ایسوسی ایشن آپس میںہی ٹکراکرریزہ ریزہ ہو گئی ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لٹیروں کی ایسوسی ایشن آپس میں ہی ٹکراکرریزہ ریزہ ہو گئی ہے ،گھسیٹنے اورپیٹ پھاڑنے والے تو ناکام ہو گئے لیکن ” میں ان کو رلائوں گا”کا عزم کرنے والا شخص بدستور کامیاب جارہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے بھول جائیں اب انہیں کرپشن کی دھمال نہیں ڈالنے دیں گے بلکہ انہیں نہ صرف لوٹ مارکے پیسے واپس کرنا ہوں گے بلکہ قوم کے سامنے بھی توبہ تائب ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر قیادت کرنے کا خواب لے کر جاتی امراء سے نکلیں تھیں لیکن پھر قوم نے یہ بھی دیکھا کہ وہی مریم صفدرپی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے پیچھے کھڑی نظر آئیں ، ناکامی کے بعد اب انہیں مشورہ ہے کہ گھرگھرستی سنبھالیں ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد سے چلنے والا حقہ پانی بند ہونے سے مولانافضل الرحمان بھی سکتے میں آ گئے ہیںاس لئیاتحاد کا شیرازہ بکھرنے کے باوجود متحد ہونے کے بیانات داغے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں