لاہور( عکس آن لائن) ناموراداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ اپنے والد مرحوم کی طرح نیک نامی کماناچاہتاہوں ،ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرے والد کی عزت پر کوئی حرف آئے ۔ ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ مجھے فخرہے کہ میں سلطان راہی کا بیٹا ہوں اور لوگ مجھے ان کی نسبت سے عزت و احترام بھی دیتے ہیں ۔ یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ خودکو اپنے والد کے کردار میں ڈھال کر دکھائوں اور ان کی طرح نیک نامی کمائوں ۔ انہوںنے کہا کہ سلطان راہی ایک ہی تھا اوران جیسا اداکارصدیوں میں پیدا ہوتا ہے ، انہوںنے جو بھی کردار نبھایا وہ امر ہو گیا حیدر سلطان نے کہا کہ والد کاسایہ گھنے درخت کی چھائوں کی مانندہوتا ہے اور جب تک زندگی ہے ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ