شیخ رشید

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے، 31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سے سرمایہ کاری کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران بن گئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں