کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نیکرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی میں میزبان نے اداکارہ نوال سعید کو تنگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں جس پر پہلے تو نوال نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس پر اب کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، پھر میزبانوں کے اصرار پر بات کرنے پر مجبور ہوگئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی بیان کسی وجہ سے دیا ہے لیکن ماضی کے انٹرویو میں میرے منہ سے یہ بات بغیر کسی وجہ کے نکل گئی تھی لیکن وہ بات جھوٹی نہیں تھی۔
اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا ، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔اس کے بعد میزبانوں نے شادی شدہ کرکٹرز کے نام لینے شروع کیے، سید جبران کا کہنا تھا کہ کہیں وہ افتخار تو نہیں ، نادیہ خان نے کہا کہ کہیں وہ شعیب ملک تو نہیں تاہم نوال نے مسکرانے کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میسیج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو وہ میسیج نہیں کرنے چاہیے تھے کیوں کہ میرا خیال ہے کہ لوگ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں اور ایتھیلیٹس کو آئیڈیلائز کرتے ہیں لہٰذا انہیں ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہئیں۔