خورشید شاہ

لوگوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، آنیوالے وقت میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہوگا، نئے ڈیمز بنے نہیں،اس مسئلے پر سنجیدگی سے فوری توجہ دینی ہوگی، پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیمز ناگزیر ہے۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 9سال پہلے ہمارے پاس فی کس 900 گیلن پانی تھا، ہمیں پانی کے مسائل کو حل کرنا ہو گا ، حکومت کو توجہ دینی ہو گی۔ وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی کا بڑھنا ہے، آبادی زیادہ ہونے کی وجہ ہے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں میں ہماری آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، ہمیں پانی بھی مہیا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سارا مسئلہ ڈیم کا ہے جو ہمیں وقت پر بنانے چاہیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں