مہوش حیات

لوگوں کو ان کے ٹیلنٹ پر پرکھنا چاہئے ، مہوش حیات

کراچی (عکس آن لائن) صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے موازنہ کرنے کی بجائے ان کے ٹیلنٹ پر پرکھنا چاہئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کئے جانے پر بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی گئی تاہم وہ خوش نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیا کی پرکشش خواتین کا حصہ بنی اور ایمانداری سے 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ایک دوسرے سے موازنہ کرکے تعریف کرنا ٹھیک نہیں، اب لوگوں کو ان کے ٹیلنٹ، کام اور ان کے مزاج پر پرکھنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایشیا کی 50 پر کشش خواتین کی فہرست میں 4 پاکستانی اداکارائیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں جن میں ماہرہ اور مہوش حیات ٹاپ ٹین میں شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں