مولانا فضل الرحمان

لوگوں نے جانبداری کا رویہ محسوس کیا ، کسی ادارے کی کارکردگی پر اعتراض ہوتو عوام اپنی رائے دیتی ہے ، مولانا فضل الرحمان

لاہور(عکس آن لائن) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگوں نے جانبداری کا رویہ محسوس کیا ہے ، کسی ادارے کی کارکردگی پر اعتراض ہوتو عوام اپنی رائے دیتی ہے ،

عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن رہنماوں کے جلسے سڑکوں پر ہوئے ، ان جی جانب سے کبھی جی ایچ کیو ، کورکمانڈرز اور قائد اعظم ہاوس پر حملہ نہیں کیا ، پیر کے روز لا ہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہمارے مظاہرین پرامن تھے سڑکوں پر تھے کسی جگہ حملہ نہیں ہوا ، جی ایچ کیو ، کورکمانڈر ہاوس پر حملہ کرینگے تو آرمی ایکٹ حرکت میں آ ٓئے گا ، جلسے ہم نے بھی کئے مگر عالمی میڈیا نے انکے جلسوں کو پروجیکٹ کیا ، ہم نے گملوں ، پھولوں اور کیاریوں کی بھی حفاظت کی ۔

آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر اپیل کی جاسکتی ہے ماضی میں جتنے بھی فیصلے کئے اختلاف رائے کے باوجود اتفاق رائے پر پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے ، کیا ملک کی صورتحال کو نئے ، ہنگاموں اور نئے تجربوں کی بھینٹ چڑھا دیں ، جو ملک کیلئے مفید ہوگا وہی فیصلے ہوں گے ، عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ ملک کو دلدل میں کس نے دھکیلا ہے ، ہمارے اندازے صحیح ثابت ہورہے ہیں، 2018میں جو ملک کی گروتھ اچھی تھی وہ گرائی گئی ۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی مذکرات نہیں کئے اب بھی نہیں کریں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانا عدالتی معاملہ ہے ، عدالت سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تو خس کم جہاں پاک ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں