فیصل آباد (عکس آن لائن ) مرکزی نائب جماعت اسلامی امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت بہترین آمریت سے ہزار درجے بہتر ہے عمران خان ملک کو آمرانہ طرز پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت اشرافیہ اور مافیاز کے ہاتھوں یر غمال ہے اس لئے آزادانہ فیصلے نہیں کرپارہی وزیر اعظم فیصلہ کر نے کی اہلیت نہیں رکھتے فیصل آباد کے بعد لاہورکراچی اور دوسرے شہرروں میں بھی پانچ روپے میں دوروٹیاں پراچیکٹ شروع کریں گے
ملک میں کاروبارصنعتیں مارکیٹیں بند ہیں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی جس سے عوام کے اندر ایک مایوسی اور ناامید ی ہے اور ہرکوئی پریشان ہے سستی روٹی پراچیکٹ کے تحت علامہ اقبال کالونی میں تندور کے افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں مستحقین کودو ارب روپے کاریلیف دے چکی ہے جبکہ وزیر اعظم کی ٹائیگرفورس ابھی تیاریاں پکڑ رہی ہے
وزیر اعظم مہنگائی کے خلاف بہت باتیں کرتے تھے مگر اب غریب کیلئے سحری اور افطاری کا انتظام کرنا مشکل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں چار چار گنا اضافہ ہوچکا ہے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں وزیر اعظم لاک ڈاؤن کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عوام پر اس سے بڑا ظلم نہیں مگر جن صوبوں میں ان کی پارٹی کی حکومتیں ہیں وہاں بھی اسی طرح لاک ڈاؤن ہے ۔وزیر اعظم کے بیانات نے تو عوام کو کنفیوز کردیا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے ۔اگر وزیر اعظم لاک ڈاؤن کو ٹھیک نہیں سمجھتے تو انہیں فیصلہ کرنے سے کس نے روکا ہے ۔چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لیں اور متفقہ فیصلہ کرلیں ۔