لندن (عکس آن لائن) لندن میں چائنا میڈیا گروپ کی “تہذیبوں کا سفر” کے عنوان سے عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی رہنمائی کے تحت چینی عوام چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر اور انسانی تہذیب کی ترقی و پیشرفت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
“تہذیبوں کا سفر” نامی عالمی نمائش روایتی چینی ثقافت کی ایک اور تلاش ہے۔ چائنا میڈیا گروپ چین اور یورپ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی دانشوری اور قوت کا حصہ ڈالے گا۔