لاہور(عکس آن لائن ) پی ٹی آئی رہنماوں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے فیملی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہو ئے گرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبرکوبھی حراست میں لیا گیا جب کہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا۔