امریکی وزیر خارجہ

لبنان کو بین الاقوامی امداد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ لبنان کی نئی حکومت کو بین الاقوامی امداد حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے لبنان کی نئی حکومت ٹھوس اصلاحات کو لاگو کرنے اور بدعنوانی سے لڑنے کے لئے لبنان کیعوام کے مطالبات کے مطابق کارروائی اور شفافیت کا امتحان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک حکومت حقیقی اور ٹھوس اصلاحات کے لئے فعال اور مصروف عمل ہے، جو لبنان کو بین الاقوامی امداد کے لئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں پولیس اور نئی حکومت کے مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں