لبنانی حکومت

لبنانی حکومت یواین خصوصی ٹرائبیونل کو واجبات اداکرے، سعدالحریری

بیروت (عکس آن لائن)لبنان کے نامزد وزیراعظم سعدالحریری نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے خصوصی ٹرائبیونل کو اپنے حصے کے واجبات ادا کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں عالمی برادری سے بھی اپیل کی وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ ہیگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرار داد کے ذریعے خصوصی ٹرائبیونل برائے لبنان( ایس ٹی ایل)قائم کیا گیا تھا۔

اس نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری اور ان کے ساتھیوں کی 14 فروری 2005 کو ایک ٹرک بم دھماکے میں ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی اوراب اس مقدمے میں ماخوذ ایک ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے۔اس ٹرائبیونل کے اخراجات لیے 51 فی صد فنڈز رضاکارانہ طور پر ادا کیے جارہے ہیں اور 49 فی صد فنڈزلبنانی حکومت دینے کی پابند ہے۔اگراس کے لیے رقوم کا مسئلہ حل نہیں ہواتواس کو جولائی میں بند کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں