لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ، ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منشا بم کی درخواست پر سماعت کی،
منشا بم کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی لاہور نے نقص امن کے الزام میں منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے پہلے منشا بم کا موقف سنا نہیں گیا۔وکیل فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،استدعا ہے کہ منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔