لاہور(عکس آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 2 کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو بھجوائے گئے ٹیکس کے نوٹسز معطل کر دیئے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بڑے گھروں کے مالکان کو لگژری ٹیکس کے نوٹسز بھجوانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے، فئیر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، محکمہ ایکسائز کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ شہریوں نے لگژری ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ ایکسائز کو فریق بنایا گیا۔ چار کنال کے گھر کے مالک کو محکمہ ایکسائز نے لگژری ٹیکس کی مد میں 65 لاکھ روپے کا نوٹس بھجوایا تھا۔