لاہور ( عکس آن لائن)نامور گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ لاہور کی شوبز انڈسٹری کو تباہ کرنے والے باہر سے آکر حملہ آور نہیں ہوئے بلکہ اس میں یہاں کے لوگوں کا ہی کلیدی کردار ہے ، میں نے سچ بول کر اپنے درجنوں دشمن بنائے ہیں لیکن مجھے ان کی پرواہ نہیں،
جو ٹھیک ہے میں اسے ہی ٹھیک کہوںگی اور جو غلط ہے میں بغیر کسی خوف کے اسے غلط کہوں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ اگر لاہور کی شوبز انڈسٹری میں دوبارہ جان ڈالنی ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا،کسی زمانے میں لاہور کی فلم انڈسٹری سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہوتا تھا
آج لاہور کے سٹوڈیوز میں ویرانیاں چھائی ہوئی ہیں،فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے میں اپنے ہی لوگوں کا ہاتھ ہے ،دوسری جانب لاہور کی ڈرامہ اندسٹری کو بھی تباہی کے راستے پر ڈالا گیا حالانکہ ٹی وی ڈرامہ لاہور کی شناخت ہوا کرتا تھالیکن اس شناخت کوبھی ختم کر دیا گیا ۔