لاہور(عکس آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ ان کے پیش رو سمیر احمد سید کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی میں لگا دیا گیا-
ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل فارقلیط میر‘کنور اعجاز خلیق رزاقی‘ رانا ٹکا خان اور دیگر افسران نے احمد عزیز تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ان افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے فرائض‘ذمہ داریوں اور طریق کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
یہ بھی واضح رہے کہ احمد عزیز تارڑ ایک منجھے ہوئے ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر ہیں اور اس سے قبل بھی وہ 2009 میں ایل ڈی اے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ کی زمہ داریاں نبھا چکے ہیں اس لئے یہ محکمہ ان کے لئے نیا نہیں ہے۔ایل ڈی اے آفس میں آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مجھے شہریوں اور بالخصوص ایل ڈی اے سے متعلقہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے-
یل ڈی اے کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔جائز کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپشن کے خاتمے کی بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہون نے یہ بھی کہا کہ ایل ڈی اے میں ایسا نظام وضع کرنے کی کوشش کریں گے جہاں ہر شہری کسی قسم کی سفارش اور مشکل کے بغیر اپنے کام کروا سکیں-حکومت کی پالیسیوں کے مطابق شہریوں کو ریلیف دینے اور نظام کو سہل بنانے کے لئے کام کریں گے۔
زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے انہیں کسی مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاور اس میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں یہ بھی کہا کہ میرے دروازے ہر سائل کے لئیے کھلے ہیں وہ جب چاہیے وہ میرے آفس میں مجھے آ کر مل سکتے ہیں تاکہ ان کے جائز کام فوری طور پر کروائے جا سکیں۔