چوہدری پرویز الہی

لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ، وزیراعلی نے منظوری دے دی

لاہور(نمائدہ عکس) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلی نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دیا۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی،

پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپریشن جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ سپیڈو بس کا روٹ لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک کرنے کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں