لاہور میں اسموگ

لاہور میں اسموگ کا راج، شہری آنکھوں ،گلے کے امراض میں مبتلا

لاہور (عکس آن لائن) لاہور کو گردوغبار اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے شہری آنکھوں اور گلے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔دھواں، گردوغبار اور آلودگی لاہور شہر میں بڑھ رہی ہے، جس سے آنکھوں، گلے، پھپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ دفاتر، اسکول وکالج جانے والوں کو بیماریوں نے تنگ کردیا ہے۔

اسموگ اور آلودگی کے تدارک کے لیے عدالتی حکم نامہ بھی جاری ہوچکا ہے اور ٹریفک پولیس نے چالان بھی شروع کر دیئے ہیں۔مگر شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ابھی بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نظرآتی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے سیٹلائیٹ تھرمل وارننگ پر نوکسانوں سے حلفیہ بیان اورفصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ جمعہ کے روز آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور 184 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں