راولپنڈی (عکس آن لائن) لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز بین ڈنک 33 برس کے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بین ڈنک پی ایس ایل فائیو میں چھکوں کے ذریعے بہت مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 10 اور کراچی کنگز کے خلاف 12 چھکے لگا کر پی ایس ایل کی ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ چھکوں کے علاوہ بین ڈنک کا چیونگم چبانا اور ببل بنانے کا انداز بھی شائقین میں خاصا مقبول ہو چکا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ گراؤنڈ میں پر سکون رہنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ بین ڈنک 11 مارچ 1987 کو کوئنز لینڈ میں پیدا ہوئے، وہ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔