اظہر محمود

لاہور قلندرز کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، اظہر محمود

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہماری ٹیم کی پوزیشن اچھی ہے، بہتر کرکٹ کھیل کر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن میں جو ہوا سو ہوا، اب وہ کھلاڑی بھی ٹیم میں نہیں رہے، جنید خان تجربہ کار باولر ہیں، نو دنوں میں پانچ میچ کھیلنے ہیں تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہیں انہیں گروم کرنے کی ضرورت ہے۔اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، کوشش کریں گے کہ انہیں جلدی آوٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی تجربہ کار کھلاڑی اور میچ ونر ہیں، بیٹنگ میں انہیں ابھی تک صحیح طرح موقع نہیں ملا، وہ نیٹس میں اچھی فارم میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بلے باز اتنا اچھا کھیلیں کے شاہد آفریدی تک بات ہی نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں