شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن)ننکانہ صاحب سے منڈی مویشاں جانے والے مزدا ٹرک اور ٹرالر کی لاہور شیخوپورہ روڈ پرریس کے دوران اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر آگے نکل گیاجبکہ ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثہ کے نتیجہ میں1ہی خاندان کے چار افراد سمیت6افراد زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جان بحق جبکہ بچے سمیت8افراد شدید زخمی ہوگئے
اور3بھینسیں بھی موقع پر مر گئی، خوفناک ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،انسپکٹر عبداللہ پاشا ایس ایچ او بھکھی،ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،ریسکیواہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالہ کرکے جی ٹی روڈ کی معطل ٹریفک کو بحال کروادیا،
بتایا گیا کہ خوفناک ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے ٹرک نمبری3897ایل ای ایس ضلع ننکانہ صاحب سے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کرکے ضلع شیخوپورہ کی منڈی مویشاں میںفروخت کرنے جارہے تھے کہ عقب کے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے اوور ٹیک کیا اور مذکورہ مزدہ بے قابو ہوکرنیشنل فیڈ یوٹرن کے قریب الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 45سالہ محمد اشرف،علی شیر40سالہ،شاہد علی35سالہ محمدیاسر22سالہ موقع پر جبکہ دوافرادیاض احمد اورمجاہدعرف کاکا راستہ میں دم توڑ گئے،مجموعی طور پر 6افراداور3بھینسوں ہلاک ہوگئیں جبکہ بچے سمیت 8افرادمضروب ہوگئے زخمیوں میں بابر محمود،رزاق ،شہباز،بلال احمد،شہزاد،باقر احمد،خروم حسین اور وسیم سکنہ لاڈو آنہ ضلع ننکانہ کو مقامی افراد وریسکیواہلکاروں نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ایس ایچ او بھکھی کی کال پر ٹریفک پولیس نے جی ٹی روڈ کی معطل ٹریفک کو بحال کروا کرلاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالہ کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔