لاہور(عکس آن لائن)پنجاب کے6اضلاع میں2ہفتوں کیلئے لاک ڈائون کافیصلہ کر لیا گیا ، مذکورہ اضلاع میں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سپرنگ فیسٹیول ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر بیٹل آف لاہور کرکٹ لیگ ملتوی کردی ہے ۔ سپرنگ فیسٹیول کے 20 مارچ سے 22 مارچ کوہونے والی تمام تقریبات ملتوی کردی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خدشات کے باعث پندرہ مارچ سے 26 مارچ تک تمام تقریبات ملتوی کررہے ہیں، صرف پنجاب کلچر ڈے کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں سپرنگ فیسٹیول کی تقریبات ملتوی کی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ